پنڈ دادنخان: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہو گا، تحریکِ انصاف ملک میں عام آدمی کے لئے کام کرے گی۔
مرکزی ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا پنڈ دادنخان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہو گا، تحریکِ انصاف ملک میں عام آدمی کے لئے کام کرے گی، عمران خان کے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب ہو گا۔
فواد چودھری نے کہا کہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے بڑے چیلنجز ہیں، مگر لیڈر بھی بڑا ہے، تحریکِ انصاف کا منشور اور 100 دن کا پلان ملک کے حالات بدل کر رکھ دے گا، نئے پاکستان میں میرٹ کی حکمرانی ہو گی۔