لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب کی تقرری کا معاملے پر اسحاق خاکوانی، ڈاکٹر بابر اعوان، رائے عزیز اللہ اور اعجاز چودھری کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اسحاق خاکوانی کو گورنر پنجاب کے منصب پر لانے کے خواہاں ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بااعتماد ساتھی ہیں اور اعجاز چودھری بھی پارٹی کے لئے اہم خدمات کے باعث اس دوڑ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بابر اعوان کو اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لئے گورنر تعینات کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔ پارٹی کے بعض حلقے بابر اعوان کی شکل میں پنجاب میں مضبوط گورنر چاہتے ہیں۔ پارٹی کے سینئرز کی رائے ہے کہ شکست سے دوچار ہونے والوں کو عہدہ نہیں دیا جانا چاہیے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔