لاہور میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

Last Updated On 09 August,2018 02:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں موسم خوشگوار، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں صبح سویرے ہی بادلوں نے آسمان پر ڈیرے ڈال دیئے، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ہوا چلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا جس سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔