کراچی: (دنیا نیوز) کے ڈی اے نے گلشن اقبال کے ایک سکول کی بلڈنگ کو غیر قانونی قرار دے کر سیل کر دیا، سکول کے بچے سکول کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے۔
سکول بند ہونے کے باعث والدین اور طلبہ پریشان ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صبح سکول آئے تو دروازے سیل تھے اب کہاں جائیں؟ جبکہ سکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ سکول کو سیل کرنے سے پہلے کوئی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی پہلے کوئی وارننگ دی، نجی سکول میں 100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں ان بچوں کو کہاں شفٹ کیا جائے۔