اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش بھجوا دی۔ اجلاس میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے ،سپیکر ایاز صادق نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں باقاعدہ سمری ایوان صدر ارسال کر دی گئی ہے، ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے صدر مملکت کو قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست 2018 کو بلائے جانے کی سفارش کی ہے۔جس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے، موجودہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اراکین سے رکنیت کا حلف لیں گے۔ جس کے بعدقائد ایوان (وزیراعظم)اور قائد حزب اختلاف(اپوزیشن لیڈر) کے انتخاب کا انعقاد ہو گا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سفارش بھی تیار کر لی گئی ہے جو آج ارسال کر دی جائے گی، یہ اجلاس بھی 13 اگست کو بلانے کی تجویز ہے۔