کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے 4 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے آغا سراج درانی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ریحانہ لغاری کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جبکہ ایم کیوایم کی جانب سے اسپیکر کے لیے جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کی رابعہ اظفر نظامی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جو منظور کر لیے گئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا، سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے بدھ کو ہوں گے۔