پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا انتخاب، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دن 10 بجے ہوگا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے مشتاق احمد خان غنی اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے محمود جان امیدوار ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر کے عہدے کیلئے لائق محمد اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے جمشید محمد امیدوار ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں، امیدواروں کے درمیان کل ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ کے پی اراکین اسمبلی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں گے۔