لیگی کارکن احتجاج کرتے رہ گئے، پولیس نے نواز شریف کو عدالت پیش کر دیا

Last Updated On 15 August,2018 10:55 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دوسرے دروازے سے احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، پولیس لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہی۔ احتساب عدالت نے تفتیشی افسر محبوب عالم کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

 گزشتہ سماعت پر کوریج کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا کے نمائندوں نے شدید احتجاج کیا تھا جبکہ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد دونوں ریفرنسز کی مزید سماعت بدھ 15 اگست تک ملتوی کی تھی۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم سماعت ہوگی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وکلا کو 16 اگست تک ہر صورت دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔