کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے آغا سراج درانی سندھ اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے، آغا سراج درانی نے 96 ووٹ حاصل کئے، ان کے مد مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار جاوید حنیف 59 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ 3 ووٹ مسترد کئے گئے۔
نئے سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی، کامیاب سپیکر نے سبکدوش سپیکر سے حلف لیا۔
ادھر بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل 16 اگست کو سہ پہر تین بجے ہو گا۔ بلوچستان عوامی پارٹی اور ان کے اتحادی جماعتوں نے سپیکر کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لئے اب تک اتفاق نہ ہو سکا۔ تاہم متحدہ مجلس عمل اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے سپیکر کے لئے حاجی نواز کاکڑ اور ڈپٹی سپیکر کے لئے احمد نواز بلوچ کو نامزد کر دیا۔