کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے 164 نو منتخب ارکان اسمبلی کل حلف اٹھائیں گے، نئے اور بیشتر پرانے ارکان کے استقبال کیلئے سندھ اسمبلی کے اطراف رنگ روغن سمیت دیگر تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔
عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے سندھ کے نو منتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے، عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا جس 164 ارکان حلف اٹھائیں گے جن میں 97 پیپلزپارٹی ،30 تحریک انصاف اور21 ایم کیوایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک پاکستان کے 3 ارکان کے ارکان شامل ہیں۔ کچھ نئے اور بیشتر پرانے ارکان کے استقبال کے لئے سندھ اسمبلی کے اطراف رنگ روغن سمیت تیاریاں جاری ہیں جبکہ مزید خوبصورتی کیلئے پودوں کی تراش خراش بھی کی جا رہی ہے۔