سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

Last Updated On 13 August,2018 11:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سپیکر آغا سراج درانی نے ارکان سے حلف لیا۔

سندھ اسمبلی کے 164 نومنتخب ارکان میں پیپلزپارٹی 97 ، تحریک انصاف 30، ایم کیوایم پاکستان 21، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک کے 3 ارکان شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی نے مراد علی شاہ کو وزیراعلٰی، آغا سراج درانی کو سپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی سپیکر نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلٰی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے کہا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دیں گے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایم کیو ایم پاکستان سے سپیکر اور جی ڈی اے سے ڈپٹی سپیکر کا امیدوار لئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلٰی کیلئے مشترکہ امیدوار تحریک انصاف سے لایا جائے گا۔