کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کا معاملہ، رہنما تحریک انصاف علی زیدی کی جانب سے عمران شاہ کی رکنیت معطل کرنے کی تردید سامنے آ گئی۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی رکنیت معطل نہیں کی، انھیں ابھی صرف نوٹس جاری کیا گیا ہے، عمران شاہ سے پہلے یہ تو پوچھنے دیں کہ اس نے تھپڑ کیوں مارا؟
علی زیدی کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے عمران شاہ کو صفائی کا پورا موقع دیا اجئے گا،ان کا معاملہ معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔