اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے عمران خان کو وزارت عظمی کے الیکشن میں 180 سے 184 ووٹ ملیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نون لیگ میں فاروڈ بلاک بنانے کا الزام مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور نون لیگ الگ الگ سیاست کریں۔ انہوں نے کہا شاہ فرمان رواں ہفتے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھائیں گے، قبائلی عوام کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔
ادھر نامزد گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ گورنر ہاؤس استعمال نہیں کرونگا، گورنر ہاؤس انیکسی کے استعمال کا فیصلہ عمران خان کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے گورنر نامزد کرنے پر شکر گزار ہوں۔