عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کر لیا، اعلان آج متوقع

Last Updated On 17 August,2018 09:45 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے آج شام آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے آج سہ پہر ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد نئے وزیر اعلی پنجاب کے نام کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے یہ اعلان اپنے وزیر اعظم منتخب ہونے تک روک رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ کی نشانیاں بتا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب غریب اور پسماندہ علاقے سے ہوگا۔

دوسری جانب تبوک کے گورنر نے نامزد وزیرآعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ شہزاد ہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے پاکستان میں نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کو اظہار کیا۔ عمران خان نے شہزادہ فہد بن سلطان کا شکریہ ادا کیا۔