عمران خان نااہلی کیس، نئے بینچ کی تشکیل کے لئے درخواست دائر

Last Updated On 17 August,2018 02:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کیلئے نئے بینچ تشکیل سے متعلق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے.

عدالت عالیہ میں درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا۔ اہم نوعیت کا معاملہ ہے جلد بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی ہے، درخواست گزار نے 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔