'سندھ میں ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہونگے'

Last Updated On 20 August,2018 02:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، ہمارا فرض ہے ووٹ دینے والوں کی خدمت کریں، ایسی کارکردگی دکھائیں گے کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2018 تک سندھ میں بہت بہتری آئی، سندھ کو جائز حق دینے پر عمران خان ک اساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا عمران خان کا قوم سےخطاب مشرف جیسا تھا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں رہوں یا نہ رہوں۔