عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 23 August,2018 10:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) فروری 2019 سے بھارتی دہشت گرد کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس آئندہ برس فروری میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں 19 سے 25 فروری 2019 تک روزانہ کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہو گی۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اور بھارت نے کلبھوشن یادیو کیس میں دو، دو جوابات جمع کرائے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جمع کرائے گئے جوابات میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دیے تھے۔ پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر 2017 اور دوسرا جواب رواں برس17 جولائی کو جمع کرایا تھا۔