تہران: (دنیا نیوز) ایران نے یوم دفاع کے روز مقامی سطح پر تیار کردہ "کوثر" نامی جنگی جہاز کو نیشنل ڈیفنس انڈسٹری کی نمائش میں عوام کے سامنے پیش کر دیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ فورتھ جنریشن جہاز ہے اور اس میں جدید ایوی اونکس اور ریڈار نصب ہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے طیارے میں بیٹھ کر اس کا معائینہ کیا اور انجنئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔ جہاز کے بارے میں وزیر دفاع عامر حاتمی نے ہفتے کو اعلان کیا تھاکہ ایرانی شہری جلد ہی جنگی طیارےکو فضاؤں میں دیکھ سکیں گے۔