جکارتہ: (روزنامہ دنیا) چینی ووشو سٹار سن پائی یوآن نے 18ویں ایشین گیمز میں مردوں کے مقابلے میں پہلا سونے کا میڈل جیت لیا۔
29 سالہ سن پائی اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ 2015 انڈونیشیا میں بھی گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے ججوں اور سامعین کو متاثر کیا اور پہلا گولڈ میڈل 9.75 پوائنٹس کیساتھ جیت لیا۔ سن پائی یوآن نے فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے وقت میڈل جیتنے کا ذہن میں نہیں تھا بس ایک کوشش تھی کہ سب سے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکوں جس میں کامیاب رہا۔