شرطیں لگانے والے لوکا گیل ہارڈ پر 8 ماہ کی پابندی عائد

Last Updated On 20 August,2018 06:11 pm

برلن: (روزنامہ دنیا) شرطیں لگانے والے جرمن کھلاڑی لوکا گیل ہارڈ پر 8 ماہ کیلئے پابندی، 7 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کریں گے۔

 ٹینس اینٹی گریٹی یونٹ نے میچوں پر 280 شرطیں لگانے والے جرمن کھلاڑی لوکا گیل ہارڈ پر 8 ماہ کیلئے پابندی عائد کردی جو 7 ہزار ڈالرز جرمانہ بھی ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ انہوں نے دسمبر 2012 سے نومبر 2015 تک جوئے کے 3 آن لائن اکاؤنٹس سے شرطیں لگائی تھیں۔ تاہم ان میں وہ میچز شامل نہیں تھے جس میں انہوں نے خود حصہ لیا۔

ٹینس اینٹی گریٹی یونٹ کے مطابق اگر 23 سالہ کھلاڑی اینٹی کرپشن پروگرام کی مزید خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دیں تو معطلی اور جرمانہ نصف کردیا جائے گا۔