انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکا کے سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں جبکہ سفارتخانہ عید الضحیٰ کی چھٹیوں کی وجہ سے ایک ہفتے کے لئے بند ہے۔
میڈیا نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ صبح پانچ بجے نامعلوم کار سواروں نے سفارتخانے پر فائرنگ کی، انہوں نے چار یا پانچ گولیاں داغیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
حملہ آور سفید کار میں سوار تھے، اور گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایک امریکی پادری کی گرفتاری پر ترکی اور امریکا کے تعلقات میں تناؤ ہے۔