میرے خلاف کوئی نیب ریفرنس نہیں، گورنر بننے سے انکار نہیں کیا: امیر محمد خان

Last Updated On 26 August,2018 12:31 pm

کوئٹہ (دنیا نیوز ) بلوچستان کے نامزد گورنرڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ گورنر کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت نہیں کی، میرے خلاف کوئی نیب ریفرنس نہیں، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزدگی پر مشکور ہوں‌اور قوم کو مایوس نہیں‌ کروں‌ گا۔

دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی نیب ریفرنس نہیں، عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس عہدے کے لئے نامزد کیا، ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

 دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ امیر محمد جوگیزئی کیخلاف مالی کرپشن کیس کی تیاری آخری مراحل میں ہے مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، یادرہے کہ 2015 میں نیب چئیرمین قمر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں امیر محمد جوگیزئی کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

 

 

Advertisement