کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ کے لئے سندھ حکومت نے وفاق کو تین نام ارسال کر دیئے، کلیم امام، غلام قادر تھیبو اور عبدالمجید دستی کے نام شامل ہیں۔
آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق، آئی جی سندھ کے لیے پہلا نام کلیم امام کا لکھا گیا ہے، دوسرا نام غلام قادر تھیبو جبکہ تیسرا نام عبدالمجید دستی کا بھیجا گیا ہے، موجودہ آئی جی سندھ بھی عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں، امجد جاوید سلیمی سندھ حکومت کے اہم رہنماوں سے بھی رابطے میں ہیں، چند روز میں سندھ کے آئی جی کا فیصلہ کردیا جائے گا۔