کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 20 سالہ نوجوان کو کانگو وائرس کا شکار ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عید قرباں کے بعد کانگو سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، گذشتہ روز بھی کانگو کا ایک مریض نجی ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ کا رہائشی نوجوان کانگو وائرس کا شکار ہو گیا جسے جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق نوجوان کی عمر 20 سال اور حالت تشویشناک ہے۔ عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھی ہے، گذشتہ روز کانگو سے متاثر ایک مریض نجی ہسپتال میں چل بسا تھا۔