لاہور: (دنیا نیوز) شناختی کارڈ نہ بنانے اور بلاک کرنے کا معاملہ، چیئرمین نادرا کے مظاہرین سے مذاکرات، مسائل جلد کرنے کی یقین دہانی، آر ٹی ایس کریش ہونے کی تردید، ضمنی الیکشن میں استعمال ہونے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے لاہور میں نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پختون صارفین کی بڑی تعداد بھی نادرا ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی۔ چیئرمین نادرا نے پختون نمائندوں سے مذاکرات کیے اور انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کہا کہ آج وزیرِاعظم کی ہدایت پر مظاہرین کے شناختی کارڈ کے حوالے سے مسائل سنے ہیں، پختونوں کے رشتہ داروں نے خفیہ اطلاع دی کہ یہ افغانی ہیں جس کے باعث شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ افغانی شناختی کارڈ کے حصول کیلئے پاکستانی شہری کو بھائی یا بہن ظاہر کرتے ہیں، ہم تمام کیسز کو دیکھ کر معاملے کا حل نکالیں گے۔
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کریش نہیں ہوا، نہیں جانتا آر ٹی ایس ضمنی انتخابات میں استعمال ہو گا یا نہیں ہو گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کیلئے سسٹم نادرا نے بنا کر دیا ہے۔