اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کے کنٹریکٹ ختم ہو گئے۔ مدت پوری ہونے کے بعد چیئرمین سمیت کمیشن کے پانچوں ممبران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن محمد پرویز راٹھور کے عہدے کی مدت ملازمت ختم ہو گئی جبکہ کمیشن کے ممبران چودھری کبیر احمد خان، کیپٹن ریٹائرڈ عدنان آفتاب، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمد انور عباسی، راؤ محمد اقبال خان اور لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ مسرت نعیم کو بھی کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد عہدے سے فار غ کر دیا گیا۔
فیصلے کا اطلاق کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے فوری بعد ہو گا۔ پولیس سروس کے محمد وقار عباسی کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں۔