اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈی سی چکوال کے معاملے پر تمام اراکین پارلیمنٹ کو انتظامی معاملات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِاعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے، انہوں نے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی ایسی حرکات برداشت نہیں کرینگے۔
نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے ہدایت دی کہ کوئی رکن اسمبلی انتظامیہ پر دباؤ نہ ڈالے۔ ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو براہ راست خط لکھ کر اختیار سے تجاوز کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر کے خط کا نوٹس لے لیا ہے۔ منتخب نمائندے کیخلاف اس طریقے سے شکایت کرنا کسی سرکاری افسر کو بھی زیب نہیں دیتا۔