تیل و گیس کے شعبے میں درپیش مسائل، وزیراعظم کی جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت

Last Updated On 04 September,2018 05:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے اور تیل و گیس کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں طلب و رسد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گیس چوری سے ملک کو سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ وزیراعظم کو تاپی اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبوں پر بھی بریف کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری توانائی نے وزیراعظم کو گیس نرخوں اور بقایا جات کی وصولی کی یپش رفت سے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ توانائی کے شعبے میں متعدد پالیسیاں باربار تبدیل ہوتی رہیں یا ان پر عملدرآمد ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا۔ گزشتہ پانچ برس کے دوران گیس تلاش کرنے کیلئے نئے ٹھیکے بھی نہیں دیے گئے۔

Advertisement