اسلام آباد (روزنامہ دنیا) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے صحافیوں کو قرآن پاک کے دس دس سپاروں پر مشتمل تین جلدیں اردو ترجمہ کے ساتھ تحفے میں دی گئیں۔
نواز شریف کے سٹاف افسر شکیل اعوان نے میڈیا کے نمائندوں کو قرآن پاک کے نسخے دئیے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیلئے فش اور چکن برگر
یاد رہے کہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو13 جولائی کو لندن سے پاکستان آمد پر ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ جبکہ نواز شریف کا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں ٹرائل جاری ہے جسے مکمل کرنے کیلئے عدالت کو مزید چھ ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے۔