راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 51 سالہ رہائشی گفتار حسین شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں جھمرا گاؤں کا 51 سالہ رہائشی گفتار حسین شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔