خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے روکنے کا مطالبہ

Last Updated On 14 September,2018 06:35 pm

پشاور: (دنیا نیوز) احتساب کمیشن خیبر پخونخوا کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد کمیشن کے اعلیٰ افسران متحرک ہو گئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا، خط میں احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

احتساب کمیشن کو خراب کارکردگی پر ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سیف اللہ جرار نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے احتساب ایکٹ میں ترامیم سے کمیشن کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ احتساب کمیشن نے 3 ارب 78 کروڑ کے ریفرنسز عدالت میں دائر کئے جبکہ 5 ارب 54 کروڑ سے زائد روپے کی ریکوری کی۔

خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتساب کمیشن کو ختم کرنے سے روکا جائے۔ اس سے قبل احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کمیشن کے خاتمے کیخلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھا تھا۔