لاہور: (دنیا نیوز) تبدیلی آ تے ہی عوام کے لیے خوشخبری بھی آ گئی، گورنر ہاؤس لاہور آج عوام کے لیے کھول دیا گیا، فیمیلیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، فیملز کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔
عمران خان کا تبدیلی کا نعرہ سچائی میں ڈھلنے لگا، عوام پر گورنر ہاوس لاہورکے بند دروازے آج کھول دیئے گئے، فیمیلیزصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گور نر ہاؤس میں سیر کر سکیں گی، جن کے استقبال کیلئے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی گور نر ہاوس میں موجود ہوں گے۔ انٹری الحمراء ہال کی طرف موجود گیٹ سے ہو سکے گی اورفیملی سر براہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔ یاد رہے گورنر ہاؤس وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرعوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔