لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز سنیں گے، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز،چیف سیکریٹریز،منرل واٹرکمپنیوں کے سی ای اوز کو طلب کر لیا گیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منرل واٹرکمپنیوں کے خلاف ازخود نوٹس سمیت اہم کیسز کی سماعت ہو رہی ہے جس کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ہسپتال کیسزمیں مالکان، سیکریٹری صحت، سی ای اوہیلتھ کیئرکمیشن سمیت کیسوں سے متعلق افراد کو طلب کر رکھا ہے۔