کاہنہ: ( روزنامہ دنیا) پی پی 165 میں مسلم لیگ ن 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئی۔ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ایک دھڑے نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پارٹی قیادت نے پی پی 165 میں ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ ملک سیف الملوک کوجاری کر دیا جس پر دوسرے دھڑے نے احتجاج شروع کر دیا۔
چیئرمین پانڈوکی یونین کونسل ملک خالد فاروق کھوکھرکو ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ایک دھڑے نے شدید احتجاج کیا جس کے بعد پارٹی قیادت نے پی پی 165 میں ضمنی الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ ملک سیف الملوک کوجاری کر دیا۔ ملک خالد فاروق کھوکھر کا ٹکٹ منسوخ ہونے کی خبرآتے ہی جہاں ملک سیف الملوک کھوکھر کے حامیوں نے جشن منایا تودوسری جانب ملک خالد فاروق کھوکھرکے حامیوں کی خوشی احتجاج میں بدل گئی۔