گورنر ہاوس لاہور آج پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا، شہریوں‌ کی سیر و تفریح

Last Updated On 23 September,2018 01:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر ہاوس لاہور آج چھٹی کے دن پھر عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ شہری دن بھر سیرو تفریح کرتے رہے. صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے، شہری صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس لاہور کا وزٹ کر سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت آج پھر گورنر ہاوس کو عام شہریوں کے لئے کھول رہی ہے، عوام صبح 9 بجے سے دوپہر 12 اور 2 بجے سے شام 5 بجے تک گورنر ہاوس کی سیر کر سکیں گے۔ گورنر ہاوس میں صرف فیمیلیز کو ہی داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔