نواز شریف کی رہائی کا تیسرا روز، جاتی امرا میں مشاورتی اجلاس آج ہوگا

Last Updated On 22 September,2018 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جاتی اُمرا اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف، مریم نواز کا تیسرا روز ہے، آج جاتی امراء میں سیاسی و قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

جاتی امرا میں مشاورتی ملاقاتوں میں آئندہ کی حکمت عملی اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے، عدالتی کیسز کے متعلق قانونی مشاورت ہو گی، پارٹی رہنماؤں سے ضمنی الیکشن اور عام انتخابات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جاتی امرا میں رہائی کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی، میاں شریف نے بیگم کلثوم نواز اور عباس شریف کی قبروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

رہائی کے بعد ابھی تک سیاسی منظر نامے پر شریف فیملی کی طرف سے خاموشی ہے تاہم پارٹی کارکنوں اور رہنماوں کو آئندہ لائحہ عمل کے لئے قیادت کی ہدایات کا انتظار ہے۔