کراچی میں رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

Last Updated On 25 September,2018 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

رینجرز نے کارروائی کے دوران گڈاپ ٹاون کے علاقے سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان ریحان عرف تونا، علی محمد، سجاد اور محمد ارشد عرف شانا نے گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کی تھیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔