لاہور: (دنیا نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزراء کی طلبی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ کل فیصلہ سنائے گا۔ ٹرائل کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ کیس میں نواز شریف، شہباز شریف سمیت سابق وزرا کو بے گناہ قرار دیا تھا، عوامی تحریک نے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔