لاہور: (روزنامہ دنیا) جاتی امرا کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کی اضافی نفری واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق 4 اے ایس آئی اور 43 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد تعینات کی گئی تھی جبکہ رہائشگاہ کی سکیورٹی کیلئے حوالدار سمیت 4 اہلکار اب بھی تعینات ہیں۔
ادھراضافی سکیورٹی واپس لئے جانے پر مسلم لیگ ن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔