اسلام آباد: (دنیا نیوز) نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لاؤ، ٹیکس چوروں کے خلاف قدم اٹھاؤ، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ”ڈومور“ کا مطالبہ کر دیا، جائزہ مشن کے اسلام آباد میں مذاکرات، محصولات کے نظام اور اہداف پر بریفنگ
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) اور وزارتِ خزانہ حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف نے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکام نے جائزہ مشن کو فنانس ایکٹ 2018ء میں متعارف کرائی گئی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا۔ آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔