قرض کی واپسی، آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

Last Updated On 27 September,2018 01:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کو دیئے جانے والے قرض کی واپسی کیلئے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن 4 اکتوبر تک پاکستان میں رہے گا۔ اس دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آرٹیکل فور کے تحت معاشی مذاکرات ہوں گے۔

آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر محصولات سے ملاقات کرے گا، مذاکرات میں قرضوں کی اقساط ادا کرنے سے متعلق امور پر بات کی جائے گی، جبکہ پاکستان میں معیشت کی بہتری اور اصلاحات سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے، اگر پاکستان مزید قرضہ لیتا ہے تو اس حوالے سے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔