اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرا عظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا، ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم اور محمد صفدرکی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ 41 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست ضمانت پر فیصلہ سزا کیخلاف اپیلوں کا کیس متاثر نہیں کرے گا، نیب نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کیلئے زیادہ سہارا پاناما فیصلے کا لیا، بادی النظر میں ملزمان کو دی گئی سزائیں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتیں۔