لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کی رکنیت معطلی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کی رکنیت معطلی کیلئے قرارداد تحریک انصاف کی رکن مسرت جمشید چیمہ نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رکن رانا مشہود نے قابل اعتراض بیان دیا ہے، رانا مشہود کا بیان جھوٹ اور خود فریبی پر مبنی ہے۔
قرارداد کے مطابق لیگی رہنما نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہونے کا عندیہ دے کر پنجاب حکومت گرانے کا بیان داغا، رانا مشہود کا بیان ان کی جماعت اور قیادت نے بھی تسلیم نہیں کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ معتبر ادارے کے خلاف بیان دینے پر رانا مشہود کی رکنیت معطل کی جائے۔