انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا: رانا مشہود کی وضاحتیں

Last Updated On 03 October,2018 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رانا مشہود کا کہنا ہے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، کہیں ڈیل کا لفظ نہیں بولا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن رہنما رانا مشہود نے کہا کہ جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں، ہم نے کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے لیکن جمہوری جدوجہد کرنا ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ ہے کہ میرے بیان کو توتوڑمروڑکرپیش کیا گیا، ڈیل کی نہ کبھی اس کاحصہ بنے، انٹرویو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ہر بار ہر جگہ کہا کہ یہ میری رائے ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رانا مشہود کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ رانا مشہود شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں گے جبکہ ن لیگ پہلے ہی ان کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔