لاہور: (دنیا نیوز) ہربنس پورہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ضلعی انتظامیہ نے شہری آبادی میں آپریشن نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر دی۔
لاہور میں عدالتی حکم پر تجاوزات کے کالف گرینڈ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ہربنس پورہ میں مکینوں نے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس کی مزید نفری موقع پر طلب کر لی۔
ادھر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی سربراہی میں اے ٹیم نے سبزہ زار اور شیرا کوٹ کے علاقے میں غیر قانونی ٹرک اڈے اور 2 پلازوں سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا اور 50 کینال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔