لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 9 سالہ بچے کو اغوا کرنے والا ملزم نعیم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں مر دہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز علامہ اقبال ٹاون میں 9 سالہ علی رضا لاپتہ ہو گیا، اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے شبے گزرنے پر نعیم نامی شخص کو حراست میں لیا گیا دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش دریائے راوی سے برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق نجف کالونی میں دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مبینہ پولیس مقابلے میں نعیم نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
بچے کی لاش گھر پہنچنے پر گھر میں ماتم کدہ بن گیا، اغوا، مبینہ بد فعلی اور مبینہ پولیس مقابلہ سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے لیے کئی سوال جنم کر دیئے۔