نارووال: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 02 October,2018 06:17 pm

نارووال (دنیا نیوز ) نارووال میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پسرور روڈ پر یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے حادثے کے بعد موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا۔
 

Advertisement