کراچی کے لٹیرے دیہاڑی دار نکلے، گرفتار ملزمان کے انکشافات

Last Updated On 02 October,2018 06:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دیہاڑی دار اسٹریٹ کرمنلز ایس آئی یو پولیس کے ہاتھ لگ گئے، گرفتار ملزمان نے دو سے تین ہزار روپے روزانہ کے عوض ورداتیں کرنے کا انکشاف کر دیا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون سے دو ملزمان فیاض اور صابر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جبکہ بلال کالونی سے خفیہ اطلاع پر عادل اور نور نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔

کامیاب کارروائی پر پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری میں مدد مل رہی ہے، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے شہریوں کے ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ کیسز کی پیروی کرنی ہوگی۔
 

Advertisement