کراچی میں بچوں کے اغوا کا معاملہ، پولیس کا خصوصی سیل قائم

Last Updated On 01 October,2018 10:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے گمشدہ بچوں سے متعلق بڑا اقدام اٹھا دیا، والدین کی آسانی کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔

 

شہرِ قائد میں بچے غائب ہوئے تو شہری بھی تذبذب کا شکار ہو گئے، صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو بھی ہوش آ گیا۔ بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے کون ہے؟ پولیس یہ تو پتہ نہیں لگا سکی البتہ کراچی کے پولیس چیف نے معاملے سے متعلق سیل قائم کر دیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر احمد شیخ کہتے ہیں کہ چائلڈ پروٹیکشن سیل بچوں کی گمشدگی میں مددگار ثابت ہو گا، عوام 1138 ہیلپ لائن کے ذریعے پولیس کو اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

شہریوں نے کراچی پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں کمی آئیگی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس طرح کی کارروائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

کراچی پولیس نے بچوں کی گمشدگی سے متعلق اشتہارات بھی شائع کر دیئے ہیں جن میں لاپتہ بچوں کی تصاویر اور ان کی عمریں اور تاریخ گمشدگی درج ہیں۔
 

Advertisement