لاہور: ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوار خاندان کو لوٹ لیا

Last Updated On 01 October,2018 07:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے کار سوار خاندان کو لوٹ لیا، دنیا نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

واردات 2 روز قبل شہری علی رضا کے اہلیخانہ کے ساتھ ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے، جو شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، ڈاکوؤں نے کار سوار خاندان کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور دو منٹ کی واردات کے دوران 4 تولے زیوارات، نقدی اور موبائل فون لے اڑے۔

دوسری جانب پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement